کراچی،سائٹ کے گودام میں آتشزدگی،ایک شخص جاں بحق،6زخمی

منگل 9 فروری 2016 11:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) کراچی کے انڈسٹریل ایریا سائٹ کے ایک گودام میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوشش میں ایک شخص جاں بحق اور6 جھلس گئے۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کے مطابق سائٹ کے علاقے ہارون آباد میں پیپسی گراوٴنڈ کے ایک فیکٹری گودام میں آگ بھڑک اٹھی جسے مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی ، جس کے دوران7 افراد جھلس گئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق 5 گاڑیوں اور فائر فائٹرز نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :