کراچی،کالعدم تنظیم کے دہشتگرد نذیر پٹھان سمیت 8 ملزمان گرفتار

منگل 9 فروری 2016 11:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے زخمی دہشت گرد سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کرلیا ، ملزموں میں کالعدم جماعت کا کارندہ بھی شامل تھا۔ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا ایک دہشتگرد نذیر پٹھان عرف بادشاہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد نذیر پٹھان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، گرفتار دہشتگرد کا تعلق تحریک طالبان عابد مچھڑ گروپ سے ہے۔ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔ عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرکے دو ڈاکووٴں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ لیاری کھڈا مارکیٹ سے گینگ وار کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کا تعلق وسیع اللہ لاکھو گروپ سے ہے۔ ایف آئی اے اہلکار کے قتل کا مقدمہ تھانہ جمشید کوارٹر میں درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :