کینیڈا شام اور عراق میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر بمباری 22 فروری سے بند کر دے گا۔کینیڈین وزیراعظم
عمر جمشید منگل 9 فروری 2016 11:02
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 فروری۔2015ء) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام اور عراق میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر بمباری 22 فروری سے بند کر دے گا۔دارالحکومت اوٹاوا میں ٹروڈو نے کہا کہ صرف فضائی حملوں سے مقامی لوگوں کو طویل مدتی فائدہ نہیں پہنچایا جا سکتا۔گذشتہ سال اکتوبر میں وزیر اعظم بننے والے ٹروڈو نے اپنے انتخابی مہم کے دوران چھ جنگی طیاروں کو شام اور عراق سے واپس بلانے کا وعدہ کیا تھا۔
تاہم ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا ان علاقوں میں اپنے دو نگراں طیاروں کی تعیناتی جاری رکھے گا۔کینیڈا وہاں طیاروں کو ایندھن کی فراہمی بھی جاری رکھے گا۔ ساتھ ہی دولتِ اسلامیہ سے لڑ نے والے مقامی فوجیوں کی تربیت کے لیے کینیڈا کے فوجیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کرے گا۔(جاری ہے)
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک دہائی تک جاری رہنے والی جنگ میں اپنے فوجیوں کی موت کے بعد کینیڈا کے زیادہ تر لوگ بیرون ملک فوجی مشن کے لیے اب بہت زیادہ حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا یہ اہم ہے کہ ہم سمجھیں کہ فضائی حملے محدود فوجی اور ریاستی مقاصد حاصل کرنے کے لیے تو ٹھیک ہیں لیکن یہ معاشروں کے لیے طویل المدتی استحکام نہیں پیدا کر سکتے‘ان کے اس فیصلہ پر حزبِ مخالف نے یہ کہتے ہوئے تنقید کی ہے کہ کینیڈا ایسے مں ی دولتِ السامیہ کے خلاف جنگ سے پیچھے ہٹ رہا ہے جو اس کے اتحادی اس لڑائی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.