انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کا انکشاف پانچ افراد لاپتہ ورثاءکااحتجاج۔ بیرون ملک بجھوانے کاجھانسہ دےکر10 افراد سے لاکھوں کافراڈ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 09:34

انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کا انکشاف پانچ افراد لاپتہ ورثاءکااحتجاج۔ ..

حجرہ شاہ مقیم (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09فروری۔2016ء) انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کا انکشاف پانچ افراد لاپتہ ورثاءکااحتجاج۔ بیرون ملک بجھوانے کاجھانسہ دےکر فےاض احمد، مدثر قےوم، سرفراز ےاسین، صابر علی ،شاہد پروےز ،نعیم احمد ،صبغت اللہ ،مدثر بشیر ،غلام مصطفی ،مستنصر حسین لاکھوں کافراڈ ۔ پانچ افراد کراچی سے لاپتہ کر دےئے گئے بےرون ملک پہنچے نہ گھر واپس آئے موبائل فون بھی بند۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امداد کالونی حجرہ شاہ مقیم کے محمد ےاسین ولد محمد عیسی بھٹی نے دےگر متاثرےن کے ہمراہ تھانہ کے سامنے احتجاج کے بعد پولیس کو تحرےری طور پر آگاہ کےا کہ ملزمان امجد علی شاہ گیلانی ، علی رضا شاہ اور مدثر علی گیلانی نے میرے بےٹے سرفراز بھٹی کو سعودےہ بجھوانے کا جھانسہ د ےا میں نے فےاض احمد ملک ،مدثر قیوم وٹو ،صابر راجپوت ،شاہد پروےز مےﺅ کو بےٹے سرفراز ےاسین کےساتھ بےرون ملک جانے پر تےار کےا جعلسازوں نے پچاسی ہزار روپے فی کس اور پاسپورٹ وےزہ کے نام پر وصول کئے 28جنوری کو ہمارے پانچ افراد کو لیکر گھر سے روانہ ہوگئے جو 5فروری تک کراچی میں ہی تھے پہلے ہمارا فون پر رابطہ رہا تقرےبا تےن روز سے ان کے موبائل فون بند جارہے ہیں ہمیں خدشہ ہے کہ ملزمان نے اغواءکرلےا ہے علاوہ ازےں گھناو نا دھند ہ کرنےوالے گروہ نے نعیم غوری ، مدثر بشےر، غلام مصطفی، صبغت اللہ ،مستنصر حسین سے بھی رقم اور پاسپورٹ وصول کئے ہمارا مطالبہ ہے کہ انسانی سمگلروں کےخلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ۔