پنجاب اسمبلی میں میڈیا ہاﺅسز پر حملوں کی مذمت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 00:34

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی نے تمام میڈیا ہاﺅسز ہو پر دہشت گردوں کی کارروائیوں کی پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے حکومت سے سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات یقنی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یہ مطالبہ حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد میں گیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں اجلاس شروع ہونے پ۰ر صحافیوں نے اتوار کی شب نجی ٹی وی چینل سٹی 42 پر فائرنگ کیخلاف واک آﺅٹ کیا تو حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے صحافیوں کا بھرپور ساتھ دیا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔

تمام پارلیمانی جماعتوں نےدہشت گردی کی مذمت کی ۔ اجلاس کے دوران قواعد معطل کرکے حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے مشترکہ منظور کی گئی جس میں دہشت گردی کے مختلف واقعرات میں شہید ہونے والے صحافیوں اور کارکنوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور مختلاف اوقات میں مختلف نیوز چینلز پر حملوں کی مزمت کی گئی ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا یہ ایوان پاکستانی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو دہشت گردی کیخلاف جاری قومی مہم میں رائے عامہ ہموار کرنے اور قومی عزم کی طھر پور تائید و حمایت کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے ۔