پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کا واپڈا اور پی ائی اے کی مجوزہ نج کاری کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 00:31

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08فروری۔2016ء) پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے زیر اہتمام قومی ادارے واپڈا اور پی ائی اے کی مجوزہ نج کاری کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرہ میں شامل واپڈا کارکنوں نے سرخ پرچم ، بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر واپڈا اور پی ائی اے کی نج کاری کا فیصلہ واپس لینے کے مطالبات درج تھے مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک بند کر دی جس کی وجہ سے لاہور پریس کلب کے چاروں اطراف میں ٹریفک بری طرح بلاک ہو گئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے قومی اداروں کی نج کاری کے حکومتی فیصلے کی شدید مدمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نج کاری کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے ۔

ان اداروں کے کارکن ان اداروں کی نج کاری نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے کارکنوں کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں ورنہ احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :