راولپنڈی، ایم پی اے سرفراز افضل کا رنگ روڈ کی جلد تعمیر کا مطالبہ

پیر 8 فروری 2016 22:46

راولپنڈی۔8فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی۔6 چوہدری سرفراز افضل نے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو خط لکھ کر راولپنڈی میں رنگ روڈ کی تعمیر کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں انہوں نے میٹرو بس کو راولپنڈی کی شہری آبادی کے لیے ایک عظیم تحفہ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن، راولپنڈی، کہوٹہ، مری، جہلم، چکوال، کلر سیداں اور آزاد کشمیر کی عوام کو موٹر وے اور نیو اسلام آباد ائیرپورٹ تک رسائی اور راولپنڈی کینٹ، شہر، اڈیالہ روڈ اور چکری روڈ کے ٹریفک پریشر کو کم کرنے کے لیے اس منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے۔