صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات توکرائے مگراختیارات پرابھی تک قابض ہے،امیرمقام

منتخب نمائندے اتحادیوں کوبرابری کی بنیادپرساتھ چلاکرمسائل جمہوری طریقے وافہام وتفہیم سے حل کریں

پیر 8 فروری 2016 22:40

پشاور۔08 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء ) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندے اپنے آپکوعوام کے خادمین سمجھ کرعوام کے مسائل بروقت حل کرنے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائیں اوراتحادیوں کوبرابری کی بنیادپرساتھ چلاکرمسائل جمہوری طریقے وافہام وتفہیم سے حل کریں۔انہوں نے کہاکہ تمام ورکروں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں خواہ وہ ناظم ہوکونسلرہویاورکرہوں،تمام ورکرپارٹی کاقیمتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کارکن پارٹی کی بقاء اوراستحکام کیلئے کوئی کسرنہ چھوڑیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سوات کانٹی نینٹل ہوٹل میں سوات کے منتخب ضلعی وتحصیل ناظمین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ صوبائی حکومت نے انتخابات توکرائے مگراختیارات پرابھی تک قابض ہے تاہم وزیراعظم سے خصوصی گرانٹ دلانے کیلئے کوشش کررہاہوں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتمام منتخب نمائندوں نے امیرمقام کی خدمات اورخطے کی ترقی کیلئے کاوشوں کوسراہتے ہوئے کھلے کراپنے خیالات کااظہارکیااورپارٹی کی مزیداستحکام کیلئے تجاویزپیش کیں۔انجینئرامیرمقام نے ارکان کے گلے شکوے دوراوربلاامتیازخدمت کرنے کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے کہاکہ عوام کوحق دہلیزپرپہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اس سے قبل بھی اپنے انتخابی وعدوں کوعملی جامہ پہنایاہے اورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔