لنڈی کوتل ،روخان ٹرسٹ کی جانب سے طلباء میں مفت کتابیں اوربستے تقسیم

پیر 8 فروری 2016 22:39

لنڈی کوتل۔08 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء ) لنڈیکوتل کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں روخان ٹرسٹ نے سو سے زائد طلباء میں مفت کتابیں،کاپیاں اور بستے تقسیم کئے ، یہ مفت تعلیمی پیکج صر ف ان طلباء کے لئے تھا جنھوں نے گزشتہ ماہ روخان ٹرسٹ کے زیر اہتمام پانچویں،چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباء کے لئے تحریری ٹسٹ کا اہتمام کیا تھا۔

(جاری ہے)

مفت تعلیمی پیکج کے تقسیم کے دن ایک پروقار تقریب کا اہتما م کیا گیا، تقریب سے لنڈیکوتل سے تعلق رکھنے والے سید افضل شینواری اور سابق جنرل سیکرٹری آل ٹیچرز ایسوسیشن فرمان شینواری شینواری نے خطاب کیا ۔ مقررین نے روخان ٹرسٹ کی ٹیم کو سینکڑوں طلباء میں مفت تعلیمی پیکج کی تقسیم پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے لوگ بشمول لنڈیکوتل کے طلباء کی تعلیم بھی گزشتہ کئی سالوں سے بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔ مقررین نے کہا کہ اس صورت حال میں ہمیں ان طلباء کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے ان کا بھرپور مدد کرنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :