ضلعی انتظامیہ کا ٹریفک پولیس کے ساتھ شعبہ بازار اور ڈبگری میں مشترکہ آپریشن۔28 افراد جیل منتقل

پیر 8 فروری 2016 22:39

پشاور۔08 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء ) ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کی مدد سے شعبہ بازار اور ڈبگری میں غیر قانونی تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے28 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے ٹریفک پولیس کی مدد سے شعبہ بازار اور ڈبگری میں غیر قانونی تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 28 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

اس دوران تمام عارضی غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا۔ جبکہ ایک دوسری کاروائی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے ہشتنگری پھاٹک سے 4 قصابوں کو گران فروشی پر گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔ انتظامیہ کے مطابق پشاور کے تما م علاقوں میں گران فروشو ں اور غیر قانونی تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے اور بازاروں میں تمام غیرقانونی تجاوزات مافیا کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی تمام تجاوزات کو بذات خود ہٹا دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :