حلقہ پی کے چالیس کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری

پیر 8 فروری 2016 22:38

کرک۔08 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء ) چےئرمین ڈیڈک ایم پی اے گل صاحب خان نے حلقہ پی کے چالیس کے روڈز کی مرمتی اور تعلیم کی شعبے میں کروڑوں روپے کی منظوری دیدی تفصیلات کے مطابق چےئرمین ڈیڈک ایم پی اے گل صاحب خان نے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کرک کی سٹینڈر ئرزیشن ،اپ گریڈیشن ،تعمیر کیلئے 4کروڑ 66لاکھ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گرگری 1کروڑ 22لاکھ ،گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کندو خیل 3کروڑ منظور کرائے روڈز کی مرمتی کیلئے جی ٹی روڈ سے طوطکی گاؤں مین روڈ 25لاکھ ،مین روڈ سے مکوڑی گاؤں مرمتی روڈ16 لاکھ ،بی ڈی شاہ روڈ مرمتی 15لاکھ ،خرم ٹو نری پنوس روڈ مرمتی 15لاکھ ،خیبر چوک ٹو کامران چوک روڈ مرمتی 20لاکھ ،شینکی ملاگی روڈ 25لاکھ ،پریشان خٹک غنڈی میرخانخیل روڈ 22لاکھ ،تنگوڑی سر ٹو صدام چوک روڈ مرمتی 27لاکھ ،سپنہ بانڈہ روڈ مرمتی 20لاکھ سمیت درجنوں روڈز کی مرمتی کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

سالانہ ترقیاتی پروگرام سے دلوانے میں کامیاب اس حوالے سے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں گل صاحب خان خٹک نے کہا کہ کسی بھی علاقے کے ترقی کیلئے روڈ ،تعلیم ،پانی ،ہسپتال بنیادی کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میری ترجیحات میں روڈز کی تعمیر اور تعلیم کی شعبے میں انقلابی اقدامات سمیت صحت کی اعلیٰ سہولیات کی فراہمی ہیں یہی وجہ ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے کروڑوں روپے تعلیم اور روڈز کی مرمتی کیلئے منظور کروا دئیے انہوں نے کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو جلد از جلد ٹینڈر تشہیر کے بعد عملی تعمیری کام بھی شروع کر دینگے ۔

متعلقہ عنوان :