لاہور قلندر کو فی الحال میری ضرورت نہیں ، کوچ بھی کہہ چکے ہیں ہم ٹیم کا کمبی نیشن خراب نہیں کرنا چاہتے ، عبدالرزاق

پیر 8 فروری 2016 22:02

لاہور قلندر کو فی الحال میری ضرورت نہیں ، کوچ بھی کہہ چکے ہیں ہم ٹیم ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی ٹیم میں شامل عبدالرزاق نے کہا ہے کہ قلندر کے کوچ نے کہا ہے کہ ہم فی الحال ٹیم کا کمبی نیشن تبدیل نہیں کرنا چاہتے اس لئے آپ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ فرنچائز مالک سے بھی بات ہوئی ہے انہوں نے بھی یہی کہا ہے کہ ہمیں فی الحال آپ کی ضرورت نہیں ہے اور ٹیم کے کوچ کا بھی یہی کہنا ہے کہ عبدالرزاق کو ٹیم میں شامل کرکے ٹیم کا بنا ہوا کمبی نیشن تبدیل نہیں کرسکتے ۔

عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس آرہا ہوں کیونکہ جب ٹیم میں جگہ نہیں ہے تو باہر ڈریسنگ روم میں بھی نہیں بیٹھ کر انتظار کرسکتا جب ضرورت ہوگی تو آجاؤں گا

متعلقہ عنوان :