افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کا رہنما عمر منصور زخمی

muhammad ali محمد علی پیر 8 فروری 2016 21:13

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان ..

ننگرہار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کا رہنما عمر منصور زخمی ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی فضائی کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اس ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کا رہنما عمر منصور زخمی ہو گیا ہے۔ جبکہ حملے میں عمر منصور کے بیٹے سمیت 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عمر منصور آرمی پبلک سکول پشاور، باچا خان یونیورسٹی حملوں سمیت متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں‌ملوث ہے۔