ایس ای سی پی کے اپیلٹ بنچ میں زیر التوا تمام درخواستیں نمٹا دی گئیں
پیر 8 فروری 2016 21:08
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے اپیلٹ بنچ میں زیر التوا تمام ایک سو چھبیس (126) اپیلوں اور درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا ہے اور اس وقت گزشتہ سال کی کوئی زیر التوا درخواست بینج زیر سماعت نہیں۔ ایس ای سی پی کے چئیرمین ظفر حجازی نے عہدہ سنھبالنے کے بعد اور حکومت کی جانب سے جناب عاکف سعید اور جناب فدا حسین سمو کو کمشنر تعینات کرنے کے بعد ایس ای سی پی کے اپیلٹ بینچ کی تشکیل نو کی گئی اور کمشنرز کی تعداد مکمل ہونے کے فوری بعد اپیلٹ بنچ نے درخواستوں کی سماعت تیز کر دی ۔
یکم جولائی 2015 کو ایس ای سی پی کے اپیلٹ بنچ میں زیر التوا اپیلوں کی تعداد ایک سو تیرہ (113)تھی جبکہ جولائی سے دسمبر تک سولہ نئی اپیلیں دائر کی گئی اس طرح اس عرصے کے دوران کل زیر التوا اپیلوں کی تعداد ایک سو ایک سو انتیس (129)تھی ۔(جاری ہے)
اس دوران کل ایک سو چھبیس (126) اپیلوں کی سماعت کی گئی اور فریقین کو شنوائی کا مناسب موقع فراہم کرنے کے بعد ان تمام اپیلوں پر فیصلے سنا دئے گئے۔
ان میں تیرہ (13) ایسی اپیلوں پر بھی فیصلہ سنایا گیا جہاں متعدد بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود درخواست گزار حاضر نہیں ہوئے ۔ ایس ای سی پی کے چئیرمین طفر حجازی نے اپیلٹ بینچ کی کارکردگی کی تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم سے کم وقت میں درخواستوں پر فیصلے ہونے اور سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی شکایات کا ازالہ ہونے سے ملک کے اہم ریگولیٹری ادارے پر سرمایہ کاروں اور دیگر شراکت داروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.