حکومت کی جانب سے سارونہ متاثرین کو انتہائی قلیل معاوضہ کی فراہمی متاثرین کے ساتھ مذاق ہے ،سفر خان مینگل

پیر 8 فروری 2016 21:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء ) بی این پی خضدار سٹی کے صدر سفر خان مینگل نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے سارونہ متاثرین کو انتہائی قلیل معاوضہ کی فراہمی متاثرین کے ساتھ مذاق ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے فی خاندان کو پچاس ہزار روپے کی فراہمی متاثرین کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے ، اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف اس رقم سے بہتر تھا کہ حکومت متاثرین کو نہیں دیتے ۔ آج متاثرین نے یہ رقم واپس کرکے حکومت کو یہ باور کرایا کہ متاثرین کو بھیک کی ضرورت نہیں ہے یہ رقم حکومت اپنے پاس رکھے ۔ انہوں نے متاثرین کے ساتھ حکومتی اس مذاق کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمرانوں کے پاس ذاتی سفر اور عیاشیوں کے لئے پیسے ہیں لیکن متاثرین اور غریب عوام کے ساتھ کچھ نہیں ہے ۔