نئے تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے تمام بچوں کو اسکولوں میں بڑھ چڑھ کر داخلہ لینا چاہئے، بی ایس او پجار

پیر 8 فروری 2016 21:01

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء )بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین اسلم بلوچ مرکزی ارکاین سینٹرل کمیٹی آغا داود ،جعفر خان، اور عمران اسلم بلیدی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرد علاقوں میں نئے تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے 5سال سے لے کر 6سال تک تمام بچوں کو اسکولوں میں بڑھ چڑھ کر داخلہ لینا چاہئے بلوچستان کے سرد زدہ علاقوں میں میں داخلہ بہت کم ہوتا جا رہاہے ۔

اور بلوچستان کے اسکولوں میں دٓخلہ کم ہے گزشتہ سال بی ایس او پجار کے تعلیمی داخلہ مہم کے بدولت لوگوں میں خاص طورپر آگاہی اچکی ہے اور اس سال ہم بلوچستان کے والدین سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیمی کی روح سے آشنا کریں گے انہوں نے کاکہ تعلیمی کے بغیر کوئی مشاعشہ ترقی نہیں کرسکتا واحد علم ہے جو آدمی کو با ضمیر بنا دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

اور عقل مند بنا دیتا ہے ۔ انہوں نے کہ تعلیم کے بگیر معاشرے میں ترقی ناممکن ہے ۔ تعلیم کے بغیر اپنے آپ کو دنیا کے سامنے پیش نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت باالخصوص ڈاکٹر عبدالمالک کے تعلیم کے بجٹ میں4فیصد سے 24فیصد کردیااور لوگوں کو تعلیم کے بارے میں آگاہی دی گئی 5ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کیا گیا اور ان کو اپنے اپنے حلقوں میں تعینات کیا گیا یہ حکومت کی ایک بڑا کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ داخلہ لینے والے بچے کتابوں سے استفادہ حاصل کریں اخر میں انہوں نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ کہ 5سال سے 16سال تک ہر بچے کو اسکول میں داخلہ لیں تاکہ بلوچستان اور ہمارا معاشرہ ترقی کر سکے ۔