تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کاشہر میں کریک ڈاؤن جاری

پیر 8 فروری 2016 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔

تفصیل کے مطا بق علامہ اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے جو ہر ٹا ؤن جی ون مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے نا جا ئز تجاوزات کو ختم کروا یا اور 4ٹرک سامان ناجائز تجاوزات اپنے قبضہ مین لے لیا۔ ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔