افغان طالبان نے امن عمل میں شرکت کیلئے پیشگی شرائط پیش کردیں

منجمد اثاثے بحال اور عالمی سفر پر پابندیاں ختم،طالبان رہنماؤں کے نام اقوام متحدہ بلیک لسٹ سے نکا لے جائیں ، افغانستان میں فوجی آپریشن بند ، پاکستان میں طالبان سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے، طالبان کے مطالبات

پیر 8 فروری 2016 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) افغان طالبان نے افغانستان میں امن عمل میں شرکت کیلئے اپنی پیشگی شرائط پیش کردی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے مفاہمتی امن عمل میں شرکت کیلئے اپنی شرائط بارے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو آگاہ کردیا ہے ، طالبان نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان کے تمام منجمد اثاثے بحال اور عالمی سفر پر پابندیاں ختم کردی جائیں جبکہ ‘ طالبان رہنماؤں کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکا لے جائیں ، علاوہ ازیں ا من عمل میں شرکت سے قبل افغانستان میں طالبان کے خلاف فوجی آپریشن بند کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان طالبان کے سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کردے۔