طبیعت کا سخت اور عادت کا محنتی ہوں، پی آئی اے انتظامیہ کے ”وارے“ میں نہیں ہونگا، سعد رفیق

پیر 8 فروری 2016 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) میں طبیعت کا سخت اور عادت کا محنتی واقع ہوا ہوں میں پی آئی اے انتظامیہ کے ”وارے“ میں نہیں ہونگا۔ یہ بات وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے گذشتہ روز ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پاکستان ریلوے سے متعلق پریس بریفنگ کے دوران اخبار نویس کے سوال کے جواب میں کہا۔ ان سے سوال کیا گیا کہ جیسے آپ نے ریلوے کو ٹھیک کردیا ہے پی آئی اے والے چاہتے ہیں کہ آپ ریلوے کی بجائے پی آئی اے کا چارج لے لیں اور اسے ٹھیک کردیں۔

(جاری ہے)

اس سوال کے جواب میں انہوں نے سراتے ہوئے جواب دیا کہ میں طبیعت کا سخت اور عادت کا محنتی واقع ہوا ہوں میں بھلا آرام طلب لوگوں کے کیسے وارے میں آسکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جن اداروں کے فیصلے مینجمنٹ کی بجائے ٹریڈ یونیز کریں تو پھر ان کے حالات ایسے ہی ہونا ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک پی آئی اے اور ریلوے کے چارج کی بات ہے۔ پی آئی اے پاکستان ریلوے کا 20فیصد بھی نہیں ہے میں چاہتا ہوں ادارے ترقی کریں اس لئے کہ یہ ادارے ہمارے ملک کا ورثہ ہیں

متعلقہ عنوان :