لاہور میں نجی ٹی چینل کے دفتر پر فائرنگ کے خلاف سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

پیر 8 فروری 2016 20:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) لاہور میں نجی ٹی چینل 42کے دفتر پر فائرنگ والے واقعہکے خلاف اورملوث افراد کی گرفتاری کیلئے ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی صحافیوں ، کیمرا مینوں اور فوٹو گرافروں کی بڑی تعداد نے سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے ایس یو جے کے صدر جاوید میمن ، سکھر پریس کلب کے صدر جان محمد مہر ، ایس یو جے کے سنیئر نائب صدر جلال الدین بھیو ، جنرل سیکریٹری خالد بھانبھن ، سیفما سکھر چیپٹر کے عہدے داروں ، سکھر فوٹو جرنلسٹ کے سید قذافی شاہ و دیگر صحافی رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعہ کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پر صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز اور میڈیا ہاؤسزپر حملے حد سے بڑھ رہے ہیں اگر فوری طور پر موجودہ حکومت نے میڈیا ورکرز اور میڈیا ہاؤسز کو تحفظ فراہم نہ کیا تو ملک بھر کی صحافی برادری سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیگی

متعلقہ عنوان :