کوئٹہ میں خود کش دھماکہ افسوسناک ، حکومت بلوچستان فوری سیکورٹی کے اقدامات سخت کرے،علامہ ایم ایم اقبال قادری

پیر 8 فروری 2016 20:14

سکھر/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان نورانی بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ ایم ایم اقبال قادری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں خود کش دھماکہ افسوسناک ہے حکومت بلوچستان فوری طور پر سیکورٹی کے اقدامات سخت کرے کوئٹہ کا امن بحال رکھنے کیلئے سیکورٹی فورسزز نے بڑی قربانیاں دی ہیں بے گناہ انسانوں کا خون بہانا ناقابل معافی گناہ ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے دہشتگردی پھر شروع ہو گئی ہے قوم کو امن فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جو حکومت نیکٹا کو فعال نہ کرسکی وہ دہشتگردی پر قابو کیسے پائے گی دہشتگردوں کو نظریاتی حامیوں کو پکڑے بغیر ملک میں امن نہیں آسکتا پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ۔

.

متعلقہ عنوان :