عوام کو اورنج ٹرین ،میٹرو بس نہیں دو وقت کی روٹی ،تعلیم،صحت،پینے کا صاف پانی اور روزگار چاہئیے،کٹر زرقا تیمور سہروردی

پیر 8 فروری 2016 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے کہا ہے کہ عوام کو اورنج ٹرین ،میٹرو بس نہیں بلکہ دو وقت کی روٹی ،تعلیم،صحت،پینے کا صاف پانی اور روزگار چاہیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ جب سے (ن)لیگ کی حکومت آئی ہے ُاس دن سے عوام کی زندگی تباہ ہو گئی ہے،غریب عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں،تحریک انصاف غریب ،مظلو م اور پسے ہو ے طبقات کی واحد جماعت ہے،اسمبلی کے اندر اور باہر قوم کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحر یک انصا ف پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دے گی،مزدروں کو حکومت جینے کا حق دے،حکمران قرض لینے کاعالمی ریکارڈ قائم کر چکی ہے ،دنیا کی منہگی ترین ٹر ین بنا ئی جا رہی ہے حکمران غریب مکاؤ اور مال بناؤ پروگرام پر عمل پرا ہے،پٹرولیم مصنوعات میں عالمی منڈی کے تناسب سے قمتیو ں میں کمی کی جا ئے ۔بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر فوری قابو پایا جائے۔

متعلقہ عنوان :