لاہور میں سٹریٹ کرائم کا گراف روز بروز بڑھتا جا رہا ہے ،ذکراللہ مجاہد

سرکاری ہسپتالوں میں عوام ادویات سے مرحوم ہیں ،امیر جماعت اسلا می لاہور

پیر 8 فروری 2016 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہو رذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لاہور میں سٹر یٹ کرائم کا گراف روز بروز بڑھتا چلا جا رہاہے جس کو روکنے کے لیے سیکورٹی ادارے اپنے فرائض ٹھیک طریقے سے انجام نہیں دے رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہر بھرمیں ڈاکوؤں کی کاروائیاں جاری ہیں اور لاہوریے قیمتی اشیاء سے محروم ہو رہے ہیں ، کوئی شہری اپنے آپکو محفوظ تصور نہیں کرتا چورڈاکو اپنا کام ایسے کرتے ہیں جیسے انھیں کسی قسم کا کوئی ڈر خوف نہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات تب پیدا ہوتے ہیں جب غربت انتہا کو پہنچتی ہے اورروز گار کی عدم دستیابی سے نوجوان چھوٹی موٹی چوریاں کرتے ہیں بعد میں بڑی کاروائیاں کرنا شروع کردیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمارا معاشرہ دن بد ن مختلف قسم کی برائیوں میں ڈوب رہا ہے ۔ جب تک معاشرے میں ہم انصاف کے تقاضے پورے نہیں کریں گے تب تک ہم کامیاب نہیں ہو سکتے اور نہ امن قائم ہو گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام ادویات سے محروم ہیں ۔ دیہات سے آنے والے غریب معصوم لوگوں کو سرکاری ہسپتال ہونے کے باوجود لوٹا جا رہا ہے ، ہسپتال میں چند کرپٹ لوگ دوسروں کی بدنامی کا سبب بن رہے عوام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے دوائیاں بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں لیکن وہاں بھی عوام کو لوٹ لیا جاتا ہے دونمبر ادویات مارکیٹوں میں فروخت ہو رہی ہیں ہر طرف لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہو رہا ہے ۔ان حالات پرپنجاب میں حکومت کی گڈگورننس پر سوالیہ نشان ہے

متعلقہ عنوان :