ایم پی اے حنا پرویز بٹ اسمبلی اجلاس سے پھر غائب

پیر 8 فروری 2016 19:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں میں کئی ماہ سے غیر حاضر رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس کے سیشن میں بھی نہ آسکیں تاہم اس کی طرف سے ٹھوکر نیاز بیگ تا چوبرجی روڈ کی توسیع ودیگرتفصیلات کے حوالے سے 16اگست ء کو پوچھے گئے تحریری سوالات کا جواب آج 8فروری کے اجلاس میں پیش کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے وقفہ سوالات شروع ہوتے ہی جب رکن اسمبلی اور سوالات کی نشاندہی کی تو سوال نمبر 1897جو ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے وزیر مواصلات و تعمیرات سے 16اگست 2013ء کو کیا تھا کے جواب کے موقع پر وہ پھر غیر حاضر رہیں تاہم ان کے توسط سے جب رکن اسمبلی نے بات کرنے کی کوشش کی تو ایوان میں شیم شیم کے نعرے گونجھنے لگے۔

متعلقہ عنوان :