پنجاب اسمبلی کا اجلاس ،وقفہ سوالات ، 14مارچ 2014ء ، 2اپریل 2015، کے2سوالات کو بھی کارروائی کا حصہ بنایا گیا

پیر 8 فروری 2016 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کا پیر کو ہونے والا اجلاس 2بجے کی بجائے 3بجکر اکتیس منٹ پر شروع ہوا جس میں تلاوت کلام پاک کے بعد نعت ”محمد نام ایسا ، نگرا جڑے بساتا ہے“پڑھی گئی جبکہ وقفہ سوالات شروع ہوتے ہی 14مارچ 2014ء ، 2اپریل 2015، کے2سوالات کو بھی کارروائی کا حصہ بنایا گیا جس میں دونوں سوالات پارلیمانی لیڈر، جماعت اسلامی سید وسیم اختر کے تھے۔

(جاری ہے)

پہلا سوال پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ہال کی فوری تعمیر اور دوسرا سوال نمبر 2430تتلے عالی کے قریب سڑک میں بڑے گڑھوں کا آخری پیچ ورک کے بارے میں تھا۔