ائیر کموڈو ر محمد حسیب پراچہ اور ائیر کموڈور تمیزالدین شاکر قاضی کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
پیر 8 فروری 2016 19:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) حکومت پاکستان نے ائیر کموڈو ر محمد حسیب پراچہ اور ائیر کموڈور تمیزالدین شاکر قاضی کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ائیر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں نومبر1986 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اورآپریشنل ائیر بیس کی کمانڈکی۔
آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پلانز اور چیف پروجیکٹ ڈائریکٹر ویپن سسٹم مینجمینٹ (F-16 ) کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ صدر پاکستان کے اے ڈی سی اوربطور ائیر اتاشی امریکہ میں بھی تعینات رہے۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج (برطانیہ)اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔(جاری ہے)
آپ نے ڈیفنس سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ سٹر یٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کیں۔
انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرتمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل تمیزالدین شاکر قاضی نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں میں اپریل 1987 میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن اور سپورٹ ونگ کی کمانڈ کی۔ آپ نے ڈیپیوٹیشن پر گیمبیا اور پوسٹنگ پر چین میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیں۔ آپ ائیر وار کالج فیصل میں بطور ڈائریکٹنگ سٹاف بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ آج کل ائیر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹجک کمانڈ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج، ائیر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ایران سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے ڈیفنس افیئرز مینجمینٹ اور سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیامزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.