حکومت امن پسند اور انتہاپسند طبقات میں فرق کرے ،صاحبزادہ عبدالمصطفےٰ ہزاروی

پیر 8 فروری 2016 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ عبدالمصطفےٰ ہزاروی نے کہاہے کہ مدارس اہلسنّت کو جدید خطوط پر استوارکررہے ہیں،جدید دورکے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر اسلامی تعلیمات کی تدریس اور طلباء کی تربیت ملک اور قوم کے لئے بہترین ثابت ہوگی، تنظیم المدارس اہلسنّت کے فارغ التحصیل دنیابھر میں وطن عزیزکا نام روشن کررہے ہیں،رابطوں کو مضبوط کرنے اور دیگرانتظامات کے لئے کمیٹیوں کی تشکیل اورکوآرڈینیٹرز کا تقررمدارس کے لئے ممدومعاون ہوگا۔

یہ باتیں انہوں نے صوبائی دفتر دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ ٹرسٹ ملیر کراچی میں منعقدہ سندھ بھر کے ممبران وذمہ داران اور کوآرڈینیٹرز کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے مہتمم دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ ملیرصاحبزادہ مفتی محمدجان نعیمی، ناظم امتحانات مولاناغلام عباس،ممبر نصابی کمیٹی مولانامحمداسحق ظفر،مہتمم دارالعلوم امجدیہ کراچی صاحبزادہ ریحان امجدعلی نعمانی،صوبائی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ مفتی نذیر احمدجان نعیمی،صوبائی صدر مفتی محمداسماعیل سکندری ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

جبکہ اجلاس میں کراچی ڈویژن سے مولانامحمدعارف نعیمی، صاحبزادہ غلام محمدنعیمی، مفتی تاج الدین نعیمی، مولاناراناساجد محمود،مولانامحمداسرائیل نعمانی، مولاناصابر نورانی،مفتی عثمان محمود،بدین سے مولانامحمدعیسیٰ ہمدانی، مولانااحمدصادق نعیمی، ٹھٹہ سے مولاناجان محمدشورو، مولاناعبدالقیوم نعیمی، تھرپارکرسے مولاناحاجی خان راہموں، ٹنڈوالہیارسے حافظ محمدرمضان چشتی، ٹنڈومحمدخان سے پیر محمدمنصورجان نعیمی، جامشوروسے مفتی خلیل احمداشرفی، جیکب آبادسے علامہ حافظ محمدجعفر، حیدرآباد سے مولاناجوادرضابرکاتی، خیرپورسے علامہ شاہ میر علی قادری، سانگھڑسے مفتی نورنبی نعیمی، سجاول سے قاری عبدالکریم نعیمی، مولانامیرجان نعیمی، سکھرسے مولانامحمدآصف سعیدی، نوشہروفیروزسے قاری نثاراحمدنعیمی،شکارپورسے مولاناشفیق احمدبرڑوسمیت صوبہ سندھ کے تمام اضلاع سے کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں مفتی محمدجان نعیمی نے کہاکہ حکومت امن پسند اور انتہاپسند طبقات میں فرق کرے ، ہم یہ نہیں کہتے کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں نہ کی جائیں مگر جو مدارس دہشتگردی میں میں ملوث نہیں ان کو ہراساں کرنے سے گریز کیاجائے۔مدارس اہلسنّت میں امن وآشتی اور بھائی چارے کی تعلیم دی جاتی ہے، جو اسلام کے عین مطابق ہے، مدارس اہلسنّت ہی ہیں جو دنیامیں اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کررہے ہیں۔

اس موقع پرسندھ کے ضلعی کوآرڈینیٹرز کا تقررعمل میں لایاگیااور انہیں ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ اجلاس کے آخرمیں شیخ الحدیث والتفسیر علامہ غلام رسول سعیدی، شیخ الحدیث علامہ پیر محمدچشتی سمیت رحلت کرجانے والے دیگر اکابرین اہلسنّت کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لئے دعاکی گئی۔

متعلقہ عنوان :