وزیراعظم کے نوجوانوں کی تربیت کے پروگرام کے تحت انٹرن شپ کیلئے 55 ہزار درخواستیں موصول

پہلے سال میں 50 ہزار پوسٹ گریجویٹ طلبا کو انٹرن شپ دی جائے گی ٗ لیلیٰ خان

پیر 8 فروری 2016 18:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) وزیراعظم کے نوجوانوں کی تربیت کے پروگرام کے تحت ایک سالہ انٹرن شپ کیلئے اب تک تقریباً 55 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم کے نوجوانوں کے لئے تربیت کے پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے ایک انٹرویو میں بتائی ۔۔ انہوں نے کہاکہ پہلے سال میں 50 ہزار پوسٹ گریجویٹ طلبا کو انٹرن شپ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

لیلیٰ خان نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ نجی شعبے کو اس سکیم میں شامل کیا گیا ہے اور منتخب کردہ انٹرنیز کو این جی اوز بنکوں اور بڑی تعمیراتی کمپنیوں میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یہ انٹرن شپ مکمل طور پر میرٹ پر فراہم کی جائے گی کیونکہ درخواستوں کی وصولی کیلئے مناسب آن لائن نظام ترتیب دیا گیا ہے ٗانٹرن شپ سکیم کیلئے درخواستیں جمع کرانے کیلئے جمعرات آخری د ن ہے۔

متعلقہ عنوان :