کوئٹہ،غیر ملکی سامان پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایک کروڑ روپے مالیت کے ٹائر،پلاسٹک،دانہ اور سکریپ سے لوڈ تین ٹرکوں کو قبضہ میں لے لیا گیا

پیر 8 فروری 2016 17:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے غیر ملکی سامان پنجاب سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے تقریباً1 کروڑ روپے مالیت کے غیر ملکی ٹائر، پلاسٹک دانہ اور سکریپ سے لوڈ 3 ٹرکوں کو قبضے میں لے کر کا رروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلکٹر کسٹم کوئٹہ ڈاکٹر سعید خان جدون نے اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم پروینٹومہابت خان مندوخیل اور انسپکٹر جمیل احمد کاکڑ نے دیگر عملے کے ہمراہ کوئٹہ سے پنجاب جانیوالے 3 ٹرکوں کومیختر روڈ پر روک کر چیک کیا تو ایک ٹرک میں 650 غیر ملکی ٹائر جبکہ ایک ٹرک میں پلاسٹک دانہ اور ٹرک میں سکریپ لوڈ تھا تینوں ٹرکوں کو تحویل میں لے لیا گیا کسٹم ذرائع کے مطابق تحویل میں لیا جانیوالا سامان کوئٹہ سے پنجا ب سمگل کیا جا رہا تھا جس کی مالیت تقریباً1 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا تی ہے کلکٹر کسٹم کوئٹہ ڈاکٹر سعید خان کی سربراہی میں کسٹم کا عملہ سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنا تے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم پروینٹو مہابت خان مندوخیل نے بتایا کہ کسٹم کا عملہ بلوچستان کے طول عرض میں سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنا نے کیلئے دن رات محنت کر رہا ہے تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور قانونی طور پر تجارت کرنیوالے کا روباری حضرات، بزنس کمیونٹی اور تاجروں کو تمام سہولیات فراہم کر سکیں کسٹم کا عملہ کسی صورت بھی سمگلنگ کی اجازت نہیں دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :