Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت مکمل طورپر ناکامی ہوچکی ہیں۔ ارباب فہیم خان

یونین کونسل چیئرمین کو فنڈز جاری نہ کیا گیا تو یونین کونسل چیئرمین اور عوام کے ساتھ بنی گالا کا رُخ کریں گے، وفد سے بات چیت

پیر 8 فروری 2016 17:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع پشاور کے سینئر نائب صدر ارباب فہیم خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں مکمل طورپر نہ کام ہوچکی ہیں اگر صوبائی حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرارہ سکتے تھے نہیں کرنا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ویلیج کونسل چیئرمین کو فنڈز نہیں دے دسکتے تو بلدیاتی الیکشن کا کیا مطالبہ تھا۔

صوبائی حکومت پنجاب حکومت سے نقل کررہی ہیں لیکن نقل میں بھی تحریک انصاف کی حکومت نہ ہوچکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ بدھائی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگلے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام کی قیادت میں صوبے میں بڑی کامیابی حاصل کریگی کیونکہ صوبائی حکومت اور ان کے ایم پی ایز ، ایم پی ایز اپنے اپنے حلقوں کے عوام سے غائب ہوچکے ہے اور علاقہ بدھائی کو تاریکی میں ڈوب کر چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ علاقہ بدھائی کے عوام اس دور میں بھی لکڑی جلانے اور اندھیروں میں وقت گزاررہی ہیں اس بات کا ثبوت علاقہ بدھائی ہے جس میں بجلی کے لیے ٹرانسفارمر اور گیس لگنے کے لیے ایم پی اے صاحب غائب ہوجاتے ہیں علاقے کے عوام کو تین سال میں کوئی سہولت میسر نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ علاقہ بدھائی میں گیس اور بجلی کی بحالی انجینئر امیر مقام کی قیادت میں لائیں گے اور علاقہ بدھائی کو تمام سہولیات میسر کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی کانامی چھپانے کے لیے کیا کیا کوشش کررہے ہیں عوام کو بڑے سڑکیں نہیں چاہیے عوام کو گیس اور بجلی چاہیے کیونکہ اس ماڈرن زمانے میں علاقہ بدھائی کے عوام اندھیروں اور لکڑی جلانے پر مجبور ہے اگر صوبائی حکومت کے پاس وقت ہوتو علاقہ بدھائی کا دورہ کرکے اپنی ایم پی اے اور ایم این اے کی کادرگردگی دیکھ سکتے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر صوبائی حکومت نے جلداز جلد یونین کونسل کے چیئرمین کو فنڈز جاری نہ کی تو مجبور اً یونین کونسل چیئرمین اور عوام کو ساتھ لے کر بنی گالا میں دھرنا دیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :