فیصل آباد، عوامی تحریک یوتھ ونگ ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام ”ضرب امن“ ٹریننگ ورکشاپ

کراچی سے لیکر خیبر تک پاکستان کے ہر گھر‘ ہر گلی‘ ہر کوچہ تک امن کا پیغام پہنچائیں گے،یوتھ ونگ

پیر 8 فروری 2016 17:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام ”ضرب امن“ ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی جس کی صدارت ضلعی صدر یوتھ ونگ شہزاد مصطفوی نے کی‘ ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری ٹریننگ ہارون ثانی نے کہا کہ عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ہرنوجوان امن کا سفیر ہے۔

قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 12 ربیع الاول کی رات سے شروع ہونے والی ضرب عضب کی حمایت میں ضرب امن مہم شروع کی۔ یوتھ ونگ کے نوجوان اس مہم کو کراچی سے لیکر خیبر تک پاکستان کے ہر گھر‘ ہر گلی‘ ہر کوچہ تک امن کا پیغام پہنچائیں گے۔ مذہبی دہشت گردی کا خاتمہ ضرب امن کے ذریعے ہوگا‘ انہوں نے کہا کہ اسلام تشدد کا دین نہیں‘ اسلام امن‘ رواداری اور حسن سلوک کا دین ہے‘ ہمارے نبیﷺ نے اسلام تشدد سے نہیں بلکہ امن اور حسن سلوک سے پھیلایا‘ آپ نے انہیں بھی اپنے حسن اخلاق سے متاثر کیا جنہوں نے آپ پر پتھر برسائے‘ ہارون ثانی نے کہا کہ یہودونصاریٰ کبھی مسلمان کا دوست نہیں ہو سکتا‘ وہ ہمیشہ مسلمانوں کے ایسے گروہ کی تلاش میں رہا جو روپیہ‘ پیسے کے عوض اسلام کی غلط تصویر کشی کرنے کیلئے پروپیگنڈا کرتے ہیں‘ مگر پاکستان عوامی تحریک کے نوجوان انہیں ان کی سازش میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘ عوامی تحریک یوتھ ونگ ڈاکٹر طاہر القادری کی فوج ہے جو اپنے سپہ سالار کے حکم پر ملک کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے عوامی تحریک کے سٹی آرگنائزر میاں کاشف محمود‘ رانا وحید ناصر‘ مدثر فاروق‘ میاں عبدالقادر‘ ملک سرفراز قادری‘ رانا ناصر نوید‘ زین العابدین‘ منظور حسین رحمانی‘ احمد انور‘ عثمان بھٹی‘ مون چیمہ‘ حاجی ارشد مغل‘ عمران مبارک نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ یوتھ ونگ ٹریننگ ورکشاپ ہر پی پی حلقے میں کریں گے اور ان ٹریننگ ورکشاپوں کے ذریعے نوجوانوں کو مصطفوی انقلاب کیلئے تیار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :