فیصل آباد میں سبمر سیبل واٹر پمپ بنانے کا جدید پلانٹ لگا یا جائے گا،ایم او یو پر دستخط ہوگئے

پیر 8 فروری 2016 17:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء ) چین کی ول کنگ چائنہ کمپنی اور پنجاب حکومت کے تعاؤن سے فیصل آباد میں سبمر سیبل واٹر پمپ بنانے کا جدید پلانٹ لگایا جائے گا اس سلسلہ مین صوبائی سیکرٹری لائف سٹاک اینڈ واٹر منیجمنٹ پنجاب نسیم صادق نے صوبائی حکومت کی طرف اور ول کنگ چائنہ کمپنی کے بورڈ چئیر مین ول یان جو نے ایم او یو (یاداشت)پردستخط کیئے آن لائن کے مطابق اس معایدہ سے زراعت اور انڈسٹری کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا :، اس جدید پلانٹ سے پاکستان کی زراعت اور انڈسٹری کو بجلی کی بچت اور اور زیادہ پانی والے واٹر پمپس ملیں گے جس سے انڈسٹری اور زراعت کا شعبہ ترقی کرے گا جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ ہوگا ،یان جن وانگ بورد چئیر مین چائنہ نے آن لائن کو بتایا کہ فیصل آباد پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی میں سبمر سیبل پمپ بنانے کے جدید پلانٹ لگائے گا ایم او یو پر دستخط کئے دستخط کی تقریب میں مقامی ایم این اے حاجی اکرم انصاری حاجی شہزاد عالم، انجینئر بابر شہزاد، انجینئر ثاقب شہزاد، انجینئر بلال شہزاد نے شرکت کی چائنہ کمپنی کے بورڈ چئیر مین ول یان جو ایک ہفتہ سے پاکستان کے دورہ پر ہیں نے حکومت کی پالیسیوں سے اتفاق کرتے ہوئے فیصل آباد میں شہزاد پمپس کے اشتراک سے سبمرسیبل پمپس بنانے کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیاے چائنہ کی کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہااور حکومتی ممبران اسمبلی اور پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جلد پاکستان واٹر پمپس کی امپورٹ سے نجات حاصل کرکے ایکسپورٹ کرنے والا ملک بن جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :