Live Updates

گوجرانوالہ : سابق اسپیکر قومی اسمبلی چودھری حامد ناصر چٹھہ نے بیٹے کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 17:31

گوجرانوالہ : سابق اسپیکر قومی اسمبلی چودھری حامد ناصر چٹھہ نے بیٹے ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : مسلم لیگ جونیجو گروپ کے سر براہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی چودھیر حامد ناصر چٹھہ نے اپنے بیٹے کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان پارٹی رہنماؤں شاہ محمود قریشی،جہانگیر ترین اور چودھری سرور کے ہمراہ 11 فروری کوموضع احمد نگر چٹھ جائیں گے جہاں حامد ناصر اور ان کے صاحبزادے چودھری محمد احمد چٹھہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر چودھری محمد احمد چٹھہ کو این اے 101سے پی ٹی آئی کا اُمیدوار نامزد کرنے کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے چودھری محمداحمد چٹھہ اس سے قبل گوجرانوالہ کے ضلعی ناظم رہ چکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات