کپاس کی پیداوار میں کمی کے باعث بھارت سے روئی کی درآمد پر انحصار بڑھ گیا

موسمی تغیرات اور شدید بارشوں کے باعث ملک میں کپاس کی پیدوار گذشتہ18سال کی کم ترین سطح پر آگئی، پاکستان کاٹن جنرز فورم

پیر 8 فروری 2016 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) کپاس کی پیداوار میں کمی کے باعث بھارت سے روئی کی درآمد پر انحصار بڑھ گیا، پاکستان نے رواں سیزن کے دوران16 لاکھ60 ہزار کاٹن بیلز درآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کاٹن جنرز فورم کے مطابق موسمی تغیرات اور شدید بارشوں کے باعث ملک میں کپاس کی پیدوار گذشتہ18سال کی کم ترین سطح پر آگئی،31 جنوری تک کپاس کی پیداوار 33 فیصد کمی سے96 لاکھ بیلز تک محدود رہی، جس کے بعد بھارت سے روئی کی درآمد بڑھ گئی۔

رواں سیزن بھارت سے روئی کی درآمد میں 338 فیصد نمایاں اضافہ ہوا، اور درآمدی حجم16 لاکھ 60 ہزار بیلز تک پہنچ گیا۔2014-15ء میں3 لاکھ79 ہزار کاٹن بیلز درآمد کی گئی تھیں۔پاکستان کاٹن جنرز فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ملکی زرعی اور جننگ شعبے کو معاشی بحران سے بچانے کے لیے روئی کی درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی فوری عائد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :