سفاکیت کی انتہا، ماں نے اپنے 15 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد کمرے میں قبر بنا لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 17:20

سفاکیت کی انتہا، ماں نے اپنے 15 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد کمرے میں ..

پونے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : 15 سالہ لرکی کی لاش کو پونے میں موجود ایک بند گھر کے کمرے سے بر آمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس قتل کے پیچھے 15 سالہ لڑکے کی والدہ اور اس کے آشنا کا ہاتھ ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 سالہ لڑکا نکولس الائس نکو دہلی سے گذشتہ برس ستمبر سے ہی غائب تھا۔ بعد ازاں خاتون کے والد جوزف جال نے اپنے نواسے کے لا پتہ ہونے کی شکایت دہلی پولیس میں درج کروائی ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق 15 سالہ لڑکے کی والدہ 40 سالہ وریتا لائس ریتو جنوبی دہلی کی رہائشی تھی اپنے دوست 33 سالہ یونس علی کو لے کر اپنے بیٹے کے ہمراہ پونے شفٹ ہو گئی۔ گذشتہ برس دسمبر میں علی نے 15 سالہ لڑکے کے دادا جوزف کو فون کر کے بتایا کہ ان کے نواسے نے خود کُشی کر لی ہے۔ سینئیر پولیس انسپکٹر راجیندرا موہت نے بتایا کہ جوزف نے فوری طور پر دہلی پولیس کو الرٹ کیا اور بیٹی اور اس کے آشنا پر مبینہ قتل کا الزام عائد کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزمان فرار ہیں جبکہ انہیں ٹریس کیا جا رہا ہے، پولیس انسپکٹر کا کہنا تھا کہ دونوں مبینہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :