بولان ادبی دیوان مچھ بلوچستان کے زیر اہتمام ادبی دیوان کے شعراہء و ادباء کے اعزاز میں تقریب

پیر 8 فروری 2016 17:02

مچھ) اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء (بولان ادبی دیوان مچھ بلوچستان کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مستونگ سے آئے ہوئے آماچ ادبی دیوان کے شعراہء و ادباء کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوا مستونگ سے آئے ہوئے وفد میں آماچ ادبی دیوان کے صدر ترقی پسند شاعر حاجی بیگ شیدا نائب صدر معروف شاعر بزرگ افسانہ نگاراستاد رحیم ناز جنرل سیکرٹری طننہ و مزاج کے شاعر عبداللہ جو ہر عطاء انجم اور نذیر حسرت شامل تھے اس پروقار تقریب کی صدارت بولان ادبی دیوان مچھ کے صدر معروف شاعر محسن فگار نے کی اسٹیج کے فرائض عبدالنبی انجم اور تلاوت کلام پاک کی عظیم سعادت صابر اسیر نے حاصل کی ادبی دورے پر آئے ہوئے آماچ ادبی دیوان کے صدر حاجی شاہ بیگ شیدا اور جنرل سیکرٹری عبداللہ جو ہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ادب کی فروغ ہے علمی ادبی تنظیمیں جو عملی طور پر علم و ادب کیلئے کام کررہے ہیں ان سے ادبی نشست اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے اور ہمارا ادبی دورہ اس سلسلے کی کھڑی ہے انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ علم و ادب کا چراغ سدا روشن ہو اور بولان ادبی دیوان مچھ کے نوجوان شعراء وادباء نے علم و ادب میں بے شمار کارنامے سرانجام دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ مچھ بولان کی دھرتی نے اپنے کوکھ سے میر محمد حسین عنقاء مجید نظامی میر عبدالواحد کرد میر عبدالعزیز کرد بابو عبدالرحمان کرد جیسے عظیم شخصیات جنم دیے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ بہت خوشی ہوتی ہے کہ آج بولان ادبی دیوان نے اپنے آکابرین کے ادبی تحریک میں پیش پیش ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بولان ادبی دیوان مچھ کے صدر محسن فگار نے کہا کہ بولان ادبی دیوان علم و ادب کی فروغ کیلئے برسر پیکار ہیں انھوں نے کہا کہ زبان و ادب کیلئے ہمیں عملی اقدام اٹھانے ہوں گے گفتار کے نہیں کردار کے غازی بن کر ہی ہم اپنے مقاصد حاصل کرسکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :