کراچی،گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ،3ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

پیر 8 فروری 2016 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) کراچی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گلستان جوہر اور سولجر بازار سے تین ، تین ملزمان کو پکڑ لیا ۔ میٹھادر کے علاقے سے ڈاکو پکڑا گیا۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا اور لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد ہوئی ہے ۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر لئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ میٹھادر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئی آئی چندریگر روڈ سے ڈاکو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا موبائل اور نقدی برآمد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :