وزیراعلیٰ شہبازشریف کا سرگودھا کے علاقے وگیوال میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

پیر 8 فروری 2016 16:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سرگودھا کے علاقے وگیوال میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :