مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے، کوئی بھی انگلی نہیں اٹھاسکتا ‘ شہبازشریف
پیر 8 فروری 2016 16:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے، صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا ہے،پنجاب میں گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے 3 منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے قوم کے 112 ارب روپے بچائے گئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے اور کوئی بھی حکومت پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
جب تک جان میں جان ہے عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار اراکین اسمبلی سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گزشتہ 7برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اوروزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
شفافیت، معیار اور تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ(ن) کی حکومت کاطرئہ امتیازہے۔ انہو ں نے کہا کہ قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت سمجھ کر نہایت دیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح پر صرف کی جا رہی ہے اورنئے عزم اورجذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ عوام کی فلاح و بہبود، تعلیم ،صحت اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے صرف کیے جارہے ہیں۔ محنت،امانت اوردیانت جیسے سنہری اصول اپنا کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے اور ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے ہماری سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں اپنا روزگار سکیم کے تحت میرٹ کی بنیاد پر اربوں روپے مالیت کی گاڑیاں آسان شرائط پر تقسیم کرکے انہیں روزگار فراہم کیا گیا ہے اوراربوں روپے کا یہ منصوبہ شفافیت اورمیرٹ کا منہ بولتا شاہکار ہے۔”خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام“ کے تحت دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عملدرآمد ہو رہا ہے اور 2018ء تک صوبہ پنجاب کی تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2017ء تک ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل بجلی گرڈ میں شامل ہو جائے گی جس سے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں خاطرخواہ مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کراس کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایااور اب پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرکے نا قابل تسخیر بنانے کا اعزاز بھی وزیراعظم محمد نوازشریف کو حاصل ہورہاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں، سردار محمد عرفان ڈوگر، صاحبزادہ محمد نذیر سلطان، اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں، سجاد حیدر گجر، خرم اعجاز چٹھہ اور فیضان خان ورک شامل تھے۔ ایم پی اے منشاء اللہ بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.