سٹی 42 کے دفتر پرفائرنگ کے خلاف دو مذمتی قرار دادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

پیر 8 فروری 2016 16:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) سٹی 42کے دفتر پرفائرنگ کے خلاف دو مذمتی قرار دادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی غزالی سلیم بٹ اور چودھری شہباز کی طرف سے جمع کروائی گئی مذمتی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سٹی 42لاہور کا مقبول چینل ہے جس پر حملہ قابل مذمت ہے تاہم صحافیوں میں خوف پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہسٹی 42پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں ،ملزمان کو گرفتا کیا جائے ۔