لاہور ، پولیس نے کارروائی کر کے غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری پکڑی لی ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

پیر 8 فروری 2016 16:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) لاہور کے علاقہ نولکھا میں کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ نولکھا میں ریوے روڈکے قریب واقع رہائشی علاقہ میں پولیس نے چھاپہ مار کر اسلحہ بنانے والی فیکٹری پکڑ لی جہاں سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہو ا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تاہم فیکٹری مالک موقع پر موجود نہیں تھا ،موقع پر موجود ملازموں اورمینجمنٹ کے ارکان کو گرفتار اور مقدمہ درج کر کے فیکٹری کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا مزید کہناہے کہ فیکٹری میں ہر قسم کا اسلحہ تیار کیا جا رہا تھا جسے ممکنہ طور پر تخریبی کارروائیوں کے دوران استعمال کیا جا تا تھا جبکہ اسے دوسرے شہروں میں بھی بیچا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :