حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کررہی ہے‘ خلیل طاہر سندھو

پیر 8 فروری 2016 16:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کررہی ہے۔ وہ یہاں ہندوں رکن پنجاب اسمبلی کا نجی رام سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے قوانین میں ترامیم کے لیے مذہبی رہنماؤں اور قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ کرسئچین میرج ایکٹ کی طرح ہندوں میرج ایکٹ میں بھی تبدیلی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترمیمی مسودہ محکمہ قانون کو بجھوایا جاچکاہے۔ کانجی رام نے ہندوں کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا اور رحیم یار خان آنے کی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :