عزیر بلوچ سے ملاقات کرائی جائے ؛ اہلیہ کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

پیر 8 فروری 2016 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) کالعدم پیپلز امین کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کی اہلیہ نے ملاقات کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ اسے عزیر بلوچ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

(جاری ہے)

30جنوری کو عزیر بلوچ کو عدالت نے 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا تھا لیکن تاحال وکلا کو بھی اس سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر وکلا نیبھی عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔اس موقع پر عزیر بلوچ کی اہلیہ کے وکیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں عزیر بلوچ کا طبی معائنہ کرانے کی بھی استدعا کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری ریڈ وارنٹ کو بھی چیلنج کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :