عالمی بینک کے صدر کل 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
پیر 8 فروری 2016 16:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم کل منگل سے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔اس دوران وہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جامع مذاکرات کریں گے اور ملک میں جاری اصلاحات کے عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دس برس میں عالمی بینک کے کسی صدر کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ چار سال سے صدارت کے عہدے پر فائز ڈاکٹر کم کا بھی یہ پہلا دورہ ہے۔
اس سے پہلے عالمی بینک کے صدور وزیر اعظم نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کم بلوچستان و خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی اور گورنر کے پی کے سے بھی ملیں گے اور چھوٹے صوبوں و قبائلی علاقوں میں پروگراموں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ سول سوسائٹی اور نجی شعبہ کے نمائندوں سے بھی ملیں گے۔(جاری ہے)
ان کے اس دورے میں پیداوار، توانائی، سرمایہ کاری، انسانی ترقی، پولیو کا خاتمہ، خدمات کی فراہمی، ماحول کی تبدیلی، علاقائی رابطے، مالیاتی شمولیت، صنفی اور بے گھری کے معاملات و شعبے مرکزی اہمیت کے حامل ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق عالمی بینک نے دو سال کے دوران انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے تحت داسو اور تربیلا فور جیسے منصوبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، پیداوار اور توانائی کے شعبے میں ڈیولپمنٹ پالیسی کریڈٹ میں ، غیرمعمولی تعاون کیا ہے۔ڈاکٹرجم یونگ کم یکم جولائی 2012 کو عالمی بینک کے صدر بنے۔ وہ فزیشن اور اینتھرو پولوجسٹ ہیں جنہوں نے دو دہائیوں سے خود کو عالمی ترقی کیلئے وقف کردیا ہے اور دنیا بھر میں نچلے طبقے کے لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔بینک کا صدر بننے سے قبل وہ ڈرموتھ کالج کے صدر تھے جو امریکا میں اعلی تعلیم کا مرکز اور ٹاپ تعلیمی اداروں میں شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.