بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کی علامتی بھوک ہڑتال 119 روز میں دا خل

پیر 8 فروری 2016 16:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کی علامتی بھوک ہڑتال 119 روز بھی جاری رہی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گزشتہ 4 ماہ سے لگائی جانیوالے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ملازمین اپنے حقوق کے حصول کیلئے سراپا احتجاج ہے حکومت کی جانب سے تا حال بی ڈی اے کے ملازمین کے مستقلی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے کمیٹی قائم کی گئی جس میں سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری لاء، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور چیئرمین بی ڈی اے شامل ہے لیکن کمیٹی کے4 اجلاس منعقد کئے گئے اور2 ماہ کا عرضہ گزرنے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے اپیل ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے عملی احکامات جاری کئے جائیں تاکہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی ختم ہو گزشتہ چار ماہ سے ملازمین اپنے حقوق کے حصول کیلئے سراپا احتجاج ہیں بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ہوئے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم علامتی بھوک ہڑتال کو تادم بھوک ہڑتال میں تبدیل کر نے اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت چیئرمین بی ڈی اے پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :