کوئٹہ، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،10 افغان باشندوں سمیت20 افراد گرفتار

پیر 8 فروری 2016 16:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ کوئٹہ میں گزشتہ روز رونما ہونیوالے خودکش حملے کے بعد کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 9 مشتبہ افرادجبکہ10 افغان باشندوں سمیت20 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے گاڑی کے قریب خودکش حملے کے بعد فرنٹیئر کورحساس اداروں کے اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا اس دوران کلی کمالو سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اس کے علاوہ مسلم اتحاد کا لونی اور کلی مبارک سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 10 افغان باشندوں کو حراست میں لے کر کارروائی کے دوران 2 رائفل،2 پسٹل برآمد کر کے مزید تفتیش کیلئے گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :