حکومت اور پیپلز پارٹی میں مفاہمتی پالیسی پر غور شروع، حکومتی اراکین پیپلز پارٹی پر تنقید بھی بند کر دیں گے ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 16:12

حکومت اور پیپلز پارٹی میں مفاہمتی پالیسی پر غور شروع، حکومتی اراکین ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ایک مرتبہ پھر مفاہمتی پالیسی اپنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کےمطابق حکومت پیپلز پارٹی کے ساتھ ایک مرتبہ پھر سے مفاہمتی پالیسی اپنانے پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سمیت دیگر معاملات پر پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں میں بڑھتی ہوئی قربتوں کے پیشٍ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مفاہمتی پالیسی کے تحت وفاقی وزرا پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنائیں گے جبکہ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں بھی جلد ملاقات کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :