کراچی پی آئی اے کے منیبہ طورپراغواء ہونے والے چاروں ملازمین بازیاب

پیر 8 فروری 2016 16:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) کراچی پی آئی اے کے منیبہ طورپراغواء ہونے والے چاروں ملازمین بازیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی آئی ملازمین کے احتجاج کے دوران گزشتہ 2فروری کو لاپتہ ہونے والے 4ملازن پیرکے روز بازیاب ہوگئے اغواء ہونے والے پیپلزیونیورسٹی کے صدر ہدایت اللہ،منصور،ضمیرچانڈیواورسیف اللہ ملازمین کونامعلوم افراد پیرکی صبح کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پرچھوڑ کرفرارہوگئے واضح رہے کہ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ملازمین کے لاپتہ ہونے کے بعد حکومت پرالزام لگایاتھا کہ ان کوسرکاری اہلکاروں نے اغواء کیا ہے ابتدا طورپرمعلوم ہوا ہے کہ بازیاب ہونے والے ملازمین کے جسم پرتشدد کے نشانات نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :