سپریم کورٹ نے بلوچستان اساتذہ کی برطرفی کا حکم معطل کر دیا
پیر 8 فروری 2016 16:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے بلوچستان کے برطرف اساتذہ کی برطرفی کا حکم معطل کر دیاہے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بلوچستان ٹیچر ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا.جسٹس گلزار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی.
(جاری ہے)
اس دوران ملازمین کی جانب سے پیرکوعاصمہ جہانگیر عدالت میں پیش ہوئیں اور موقف اختیارکیاکہ بلوچستان ہائی کورٹ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، اساتذہ سنیارٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ گئے تھے ہائی کورٹ نے ملازمین کو برطرف کرتے ہوئے احتجاج پر بھی پابندی عائد کر دی، ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہڑتال کرنا غداری کے مترادف ہے، اساتذہ پر لازمی سروس ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا،بلوچستان ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمین کو کام نہ کرنا اور احتجاج کو غداری قرار دیا تھا.ٹریڈ یونین بنانا اور احتجاج کرنا ملازمین کے بنیادی حقوق میں شامل ہے دلائل سماعت کرنے کے بعدعدالت نے سرکاری ملازمین کی ہڑتال اور احتجاج پر پابندی کا بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.