فیصل آباد ، تاریخ پیشی پر عدالت جانے والا تاجر دو ست سمیت قتل

پیر 8 فروری 2016 16:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) دن دیہارے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تاریخ پیشی پر عدالت جانے والے تاجر کو دو ست سمیت راستے میں قتل کردیا،مقتول عتیق کپڑے کا کارو بار کرتا اور وہ دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ، ‘ پولیس دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی، دشمنی یا ڈکیتی کی واردات ،پولیس نے تحقیقات شروع کردی آن لائن کے مطابق منیر آباد کا رہائشی 22سالہ سومی اپنے دوست عتیق کے ہمراہ 302 قتل کیس کی تاریخ بھگتنے کے لئے موٹر سائیکل سوار ہو کر جا رہے تھے کہ تھانہ گلبرگ کے علاقے راجباہ روڈ گرونانک پورہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر گولیاں بر سا دیں‘ عتیق موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ سومی نے ہسپتال جا کر جان کی بازی ہار دی‘ پولیس دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی‘ ملزمان فرار‘ معلوم ہوا ہے کہ مقتول عتیق کپڑے کا کارو بار کرتا اور وہ دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا‘ دونوں مقتولین آپس میں منہ بولے بھائی بنے ہوئے تھے ‘ پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دی جبکہ پولیس نیدورے قتل کی واردات تحقیقات شروع کردی ہے کہ یہ د شمنی یا ڈکیتی ہے

متعلقہ عنوان :